ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وی سرینواس پرساد اسمبلی کی کارروائیوں سے مکمل غیر حاضر

وی سرینواس پرساد اسمبلی کی کارروائیوں سے مکمل غیر حاضر

Tue, 19 Jul 2016 11:18:16  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز)حالیہ ریاستی کابینہ توسیع اور ردوبدل کے مرحلے میں رزارت سے برطرف ہونے والے وی سرینواس پرساد نے اسمبلی کی کارروائیوں میں بالکل حصہ نہیں لیا۔ ان کارروائیوں سے غیر حاضر رہ کر انہوں نے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے اپنی ناراضگی کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔ 4جولائی سے شروع ہوئے اسمبلی اجلاس میں ایک دن بھی سرینواس پرساد نے شرکت نہیں کی۔ گزشتہ ماہ کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے مرحلے میں جب انہیں وزارت سے ہٹا دیا گیا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔ اور ریاست میں قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ بھی اٹھایا۔ تاہم برگشتہ اراکین نے ہی اس مطابہ پر ان کا ساتھ چھوڑ دیا، جس کے سبب وہ خاموش ہوگئے۔ ایوان سے اپنی غیر حاضری کے متعلق انہوں نے اسپیکر کو ایک مکتوب روانہ کرکے اجازت طلب کرلی تھی، آج ایوان کی کارروائی کے دوران اسپیکر کولیواڈ نے سرینواس پرساد کا مکتوب پڑھ کر سنایا اور ان کی غیر حاضری کو منظوری دی۔ کابینہ سے انہیں برطرف کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرینواس پرساد نے کہاتھاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اگر انہیں پہلے ہی بتادیتے تو وہ اس قدر ناراض نہ ہوتے۔ ایک اور سابق وزیر امبریش جنہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ بھی ایوان کی کارروائیوں میں شریک نہیں ہوئے۔


Share: